انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا، سونا 500 روپے سستا

انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا، سونا 500 روپے سستا

کراچی(بزنس رپورٹر،آن لائن)انٹر بینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی، ادھر ایک تولہ سونا 500 روپے سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے کے اضافے سے 278.41 روپے پر جاپہنچا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے پر مستحکم رہا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2391 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونا 429 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار 763 روپے کا ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں