مرکنٹائل ایکسچینج میں 22ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 22ارب روپے کے سودے

کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں 22ارب روپے کے سودے ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 15621 رہی۔

 زیادہ سودے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 9.629ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت5.245ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 3.219ارب روپے ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.351ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.210ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 797.820ملین روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 557.878ملین روپے ،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت288.073ملین روپے ،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت246.507ملین روپے ،کاپر کے سودوں کی مالیت230.593 ملین روپے اورجاپان ایکوٹی کے سودوں کی مالیت74.397 ملین روپے ریکارڈ کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں