پاکستان کھجور پیداکرنے والا پانچواں بڑا ملک

پاکستان کھجور پیداکرنے  والا پانچواں بڑا ملک

فیصل آباد (اے پی پی) ماہرین نے بتایا کہ پاکستان دنیامیں کھجور پیداکرنے والا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے ۔

جہاں سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کھجور کا کل پیداواری رقبہ تقریبا 82ہزار ہیکٹر ہے ۔ ملک میں سب سے زیادہ کھجور سندھ میں پیدا ہوتی ہے جہاں اس کی پیداوار 2لاکھ 52ہزار 300ٹن ہے جبکہ بلوچستان میں ایک لاکھ 92ہزار 800ٹن کھجورپیداہوتی ہے ۔ اسی طرح پنجاب میں 42ہزار 600ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں