شرح سود دو فیصد کم کی جائے ،یونس ڈھاگا
کراچی (بزنس رپورٹر )پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل نے اسٹیٹ بینک سے شرح سود دو فیصد مزید کم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔
چیئرمین پی آر اے سی یونس ڈھاگا کے مطابق شرح سود میں 2.5 فیصد کمی معاشی نمو بڑھانے اور قرض ادائیگیوں کیلئے ناکافی ہے ۔ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد ہوئی ہے۔