پاک قطر ماہانہ انکم پلان کیلئے 1.7952 روپے فی یونٹ منافع کا اعلان
کراچی(بزنس ڈیسک)پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (پی کیو اے ایم سی )پاکستان کی ایک معروف کمپنی ہے۔
، یہ کمپنی پاکستان میں پریمیئر اسلامک فنانشل سروسز گروپ،پاک قطر گروپ کا حصہ ہے ۔ پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی نے حال ہی میں اپنے شریعہ کمپلائنٹ انکم فنڈ (پاک قطر ماہانہ انکم پلان-PQMIP) کے تحت ماہانہ منافع کا اعلان کیا ہے ۔پاک قطر ماہانہ انکم پلان نے ماہ جولائی 2024ء کیلئے 1.7952 روپے فی یونٹ منافع تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں 22.32 فیصد سالانہ منافع دیا گیا اور یہ 31 جولائی 2024ء تک کمایا گیا تھا۔ پاکرا کی جانب سے پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو‘مستحکم آؤٹ لک’کے ساتھ AM2میں درجہ بند کیا گیا ہے جبکہ پاک قطر ماہانہ انکم پلان کو ‘مستحکم آؤٹ لک’کے ساتھ A+ کا درجہ دیا گیا ہے ۔پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرفرحان شوکت نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے تفویض کردہ اختیارات کے تحت ماہ جولائی 2024 ء کے لیے منافع کی تقسیم کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے ۔ فرحان شوکت نے کہا کہ یہ منافع اُن یونٹ ہولڈرز میں تقسیم کیا جائے گا، جن کے نام 30 جولائی، 2024 کو کاروبار ی دن کے اختتام پر یونٹ ہولڈرز کے رجسٹر میں درج ہیں۔