ترسیلات زر میں 48 فیصد اضافہ،3 ارب ڈالرموصول

ترسیلات زر میں 48 فیصد اضافہ،3 ارب ڈالرموصول

کراچی(دنیا نیوز،اے پی پی )بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جولائی 2024 میں 3ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2023 کے مقابلے میں جولائی 2024 کے دوران ترسیلات زر میں 48 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ سب سے زیادہ ترسیلات زر سعود ی عرب سے 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالر موصول ہوئیں۔یو اے ای سے 61 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر آئیں۔  جولائی 24 کے دوران 44 کروڑ 30 لاکھ ڈالر موصول ہوئے جب کہ رواں سال کے دوران گزشتہ مہینے ترسیلات زر امریکہ سے 30کروڑ ڈالر اور یورپی ممالک سے 35 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں