جولائی میں17ارب روپے مالیت کے موبائل فونر درآمد

جولائی میں17ارب روپے مالیت کے موبائل فونر درآمد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)رواں مالی سال کے پہلے ماہ (جولائی )64.504 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 5.30 فیصد کم ہیں ۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں 68.113 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے ۔روپے کے لحاظ سے جولائی 24 میں17.957 ارب روپے مالیت کے موبائل فونز درآمد کئے گئے جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 6.18 فیصد کم ہے ،گزشتہ سال جولائی میں 19.140 ارب روپے مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے ۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 24میں ماہانہ بنیادوں پر موبائل فونز کی درآمدات میں 76.84 فیصد کمی واقع ہوئی جو جون 24 میں 278.574 ملین ڈالر کے مقابلے میں 64.504 ملین ڈالر رہی۔ گزشتہ ماہ ٹیلی کام کی مجموعی درآمدات 102.587 ملین ڈالر رہیں اور جولائی 23کے دوران 90.588 ملین ڈالر کے مقابلے میں 13.25 فیصد اضافہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں