فرنیچر کونسل کا وفد یواے ای کے دورے پر روانہ

فرنیچر کونسل کا وفد یواے ای کے دورے پر روانہ

لاہور(اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی قیادت میں اتوار کو متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہوگیا ۔

 روانگی سے قبل میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ دورے کا مقصد پاکستانی فرنیچر کی برآمدات کو بین الاقوامی منڈیوں بالخصوص خلیجی ممالک میں مزید وسعت دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک بڑا کاروباری مرکز ہونے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی فرنیچر کی برآمدات کے فروغ کے لیے بے پناہ مواقع میسر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں