ایک دن کی ہڑتال سے معیشت کواربوں کانقصان ہوا ،ریو نیو ایڈوائزرز

 ایک دن کی ہڑتال سے معیشت کواربوں کانقصان ہوا ،ریو نیو ایڈوائزرز

لاہور(این این آئی)چیئرمین ریونیو ایڈوائزر زایسوسی ایشن عامر قدیر نے کہاکہ صرف ایک دن کی ہڑتال سے معیشت کواربوں روپے کانقصان ہوا ہے۔۔۔

ایف بی آر کے اپنے لوگ خود چور راستے بتاتے ہیں اور سالانہ اربوں روپے خزانے میں جانے کے بجائے کسی اور کی جیبوں میں چلے جاتے ہیں ، حکومت اصلاحات کے ذریعے سب سے پہلے ٹیکس کے نظام کو منصفانہ بنائے ۔ تاجر تنظیموں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں پالیسیوں کے نفاذ سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کا رواج نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں