چین میں آسمان پر بیک وقت سات سورجوں کا مشاہدہ

چین میں آسمان پر بیک وقت سات سورجوں کا مشاہدہ

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں فلک بینوں نے آسمان پر بیک وقت سات سورجوں کی موجود گی مشاہدہ کیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

چینگڈو ہسپتال میں آنے والی ایک خاتون وانگ کی جانب سے بنائی گئی فوٹیج میں سات آسمانی اجرام کو دیکھا جا سکتا ہے جو بظاہر ایک قطار میں جڑے ہوئے ہیں۔وانگ نے اس منظر کو مسحور کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے ناظرین کو تقریباً ایک منٹ تک محظوظ کیا۔ تاہم ماہرین نے واضح کیا ہے کہ یہ کوئی فلکیاتی واقعہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک نظروں کا دھوکا (آپٹیکل الوژن) ہے۔ سورجوں کی عجیب و غریب ترتیب ہسپتال کی کھڑکیوں کے پرت دار شیشے کے ذریعے روشنی کے اخراج کی وجہ سے ہوئی، جس سے ہر پین پر سورج کی مجازی تصاویر پیدا ہوئیں۔ اس مظہر کو پرہیلین کے نام سے جانا جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں