سندھ میں کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانیکی ضرورت : صدرمملکت

سندھ میں کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانیکی ضرورت : صدرمملکت

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ میں کرکٹ کی حوصلہ افزائی اور فروغ کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا ہے۔۔

 کہ صوبے میں کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ اور تربیتی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں لیگ کے افتتاحی سیزن کی کامیابی اور صوبے میں کرکٹ کے ڈھانچے کے حوالے سے بریفنگ دی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں کو جدید کوچنگ اور رہنمائی کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے ، جدید کرکٹ سٹیڈیمز کی تیاری کے لیے مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر غور کیا جائے ۔ایس پی ایل کے وفد نے صدر مملکت کو سندھ پریمیئر لیگ کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا، جس پر صدر مملکت نے وفد کو سندھ میں کرکٹ کی حوصلہ افزائی اور فروغ کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔بعد ازاں سندھ پریمیئر لیگ کے وفد نے صدر مملکت کو ایس پی ایل کی شرٹ بھی پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں