ایران کیلئے ہمارا پیغام ہے اسرائیل پر حملہ نہ کرے :امریکا

ایران کیلئے ہمارا پیغام ہے اسرائیل پر حملہ نہ کرے :امریکا

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ ایران کیلئے ہمارا پیغام ہے کہ وہ اسرائیل پر حملہ نہ کرے ۔۔

جنگ تک نوبت پہنچی تو ہم اسرائیل کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔ اسرائیلی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جان کربی نے کہا کہ حملے کے امکان کے حوالے سے کوئی پیش گوئی کرنا مشکل ہے تاہم وائٹ ہاؤس ایران کے مؤقف کو سنجیدگی سے لے رہا ہے ۔کربی نے مزید کہا کہ ایران کے لیے ہمارا پیغام یکساں تھا اور یکساں رہے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں