آر ڈی اے ، ترسیلات کا حجم 8.416 ارب ڈالر سے متجاوز

آر ڈی اے ، ترسیلات کا حجم 8.416 ارب ڈالر سے متجاوز

اسلام آباد(اے پی پی)روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کاحجم 8.416 ارب ڈالر سے تجاوزکر گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2024 میں روشن ڈیجیٹل کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں نے 161 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جس کے بعد ستمبر 2020 سے لے کر اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زرکامجموعی حجم 8.416 ارب ڈالر سے تجاوزکرگیا ۔ جون میں آر ڈی اے سے سمندر پار پاکستانیوں نے 224 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ جولائی میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے مزید 10820 اکاؤنٹس کھولے گئے جس کے بعد ان اکاؤنٹس کی تعداد 7 لاکھ 23 ہزار 598 ہوگئی ہے ۔ آر ڈی اے کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے نیاپاکستان سرٹیفکیٹ میں 357 ملین ڈالر ، نیاپاکستان اسلامی سرٹیفکیٹ میں 618 ملین ڈالر اور روشن ایکوٹی انوسٹمنٹ کے تحت 39 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں