میں بنگلہ دیش نہیں آرہا:فرحان سعید کامداحوں کوجواب

 میں بنگلہ دیش نہیں آرہا:فرحان سعید کامداحوں کوجواب

لاہور(شوبزڈیسک)معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی سٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ یہ پیغام میرے تمام بنگلادیشی مداحوں کیلئے ہے۔۔۔

 جو مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا میں ستمبر میں کنسرٹ کے لیے بنگلا دیش آ رہا ہوں؟، اس سوال کا جواب ہے نہیں، میں بنگلادیش نہیں آرہا، میری تصویر کا استعمال کرکے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، میں جب بھی بنگلا دیش کا دورہ کروں گا تو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس کا اعلان کروں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں