اسٹاک مارکیٹ میں 91پوائنٹس کی مندی ،19ارب خسارہ

اسٹاک مارکیٹ میں 91پوائنٹس کی مندی ،19ارب خسارہ

کراچی (آن لائن)اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی مندی کا شکار ہو گئی۔کے ایس ای 100انڈیکس 91.45پوائنٹس کی کمی سے 78ہزارکی نفسیاتی حد گنواکر77992 پوائنٹس پربندہوا۔۔۔

اس دوران سرمایہ کاروں کو 19ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہوا جبکہ57فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔گزشتہ تین دنوں سے مارکیٹ مثبت کھلتی رہی اورٹریڈنگ کے دوران اوپر جانے کے بعد فروخت کے دباؤ کا شکار ہوجاتی ہے جس کے بعد مارکیٹ ریڈ زون میں بند ہوئی ۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کے آنے والے بورڈ اجلاس میں پاکستان کو شامل نہ کئے جانے پر سرمایہ کاروں میں بے چینی بڑھنے کی وجہ سے نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ رک گیا ہے ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس0.66پوائنٹس کی کمی سے 24762پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 50326پوائنٹس سے کم ہو کر50234 پر بند ہوا۔ سرمایہ 104 کھرب 4 ارب رہ گیا۔ بدھ کو 16 ارب کے 63 کروڑ 60 لاکھ 24 ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 452 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 140 کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 260 میں کمی اور 52 میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے کوہ نور اسپننگ 12 کروڑ 47 لاکھ، فوجی فوڈز  3 کروڑ 92 لاکھ، یوسف ویونگ 3 کروڑ 49 لاکھ اور آغا اسٹیل انڈسٹریز 2 کروڑ 81 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں