عریشہ رضی کی سوناکشی اور ظہیر کے ہمراہ سیلفی کے چرچے

عریشہ رضی کی سوناکشی اور ظہیر کے ہمراہ سیلفی کے چرچے

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی خوبرو اداکارہ عریشہ رضی خان کی بھارتی دبنگ گرل اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر و اداکار ظہیر اقبال کے ہمراہ تصویر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی چائلڈ سٹار عریشہ رضی کی کینیڈا کے سیاحتی مقام پر لی گئی ایک تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے ۔اس وائرل تصویر میں ان کے ہمراہ بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر و اداکار ظہیر اقبال بھی موجود ہے، تصویر دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ پاکستانی اداکارہ جو ان دنوں اپنے شوہر کے ہمراہ کینیڈا میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں، اس دوران ان کی ملاقات بھارتی اداکارہ اور ان کے شوہر سے ہوئی ہے اور اس لمحے کو یادوں میں محفوظ کرنے کے لیے انہوں نے بھارتی فنکاروں کے ہمراہ سیلفی لی، جو اب وائرل ہو چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں