خاتون کا فضا میں جیون ساتھی چننے کا دلفریب انداز

خاتون کا فضا میں جیون ساتھی چننے کا دلفریب انداز

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت کی پرواز انڈیگو میں ایک خاتون نے اپنے محبوب کو دوران پرواز پروپوز کرکے مسافروں کو حیرت میں ڈال دیا، جسے سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلفریب قرار دیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا صارف ایشوریا بنسال نے انسٹاگرام پر واقعے کی ایک ویڈیو جاری کی اور لکھا کہ ’میں نے فضا میں پرپوز کیا‘۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشوریا بنسال اور ان کے بوائے فرینڈ امولیا گویال جہاز پر سوار ہو رہے ہیں، دوسرے منظر میں ایشوریہ جہاز کے اندر اپنے دوست کی طرف بڑھ رہی ہیں اور اسی دوران پرواز کی انتظامیہ اس جوڑے کے لیے اعلان کرتی ہے ۔ایشوریہ پھر روایتی انداز میں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنے بوائے فرینڈ کو پروپوز کرتی ہیں اور اپنے پیار کا اظہار کرتے ہوئے انگوٹھی ان کی انگلی میں پہنا دیتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں