بینکوں کے ڈپازٹس اورسرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ

بینکوں کے ڈپازٹس اورسرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)بینکوں کے ڈپازٹس اور سرمایہ کاری میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ مختصر مدت کے قرضوں میں کمی ریکارڈکی گئی ۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2024 کے اختتام پر بینکوں کے مجموعی ڈپازٹس کا حجم 30603 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو 19.1 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ سال جولائی میں بینکوں کے ڈپازٹس میں 25702 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں بینکوں کے ڈپازٹس میں ماہانہ بنیادوں پر 1.7 فیصد کی کمی ہوئی۔ جون کے اختتام پر بینکوں کے ڈپازٹس کا حجم 31122 ارب روپے تھا ۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے دوران بینکوں کی سرمایہ کاری (اسٹاک)میں سالانہ بنیادوں پر 41.8 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ جولائی کے اختتام پر بینکوں کے اسٹاک کا حجم 30431 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جولائی میں 21468 ارب روپے تھا۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر 0.9 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں