یونس خان نے کلب کرکٹ کی حمایت میں آواز اٹھادی

یونس خان نے کلب کرکٹ کی حمایت میں آواز اٹھادی

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ کلب کرکٹ ہی دراصل گراس روٹ کرکٹ ہے جس سے کھلاڑیوں کی کمی کو دور کیا جاسکتا ہے ۔

گورنر ہاؤس میں کراچی پریمیئر لیگ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ کھلاڑی جب قومی سطح پر کھیلتے ہیں تو ان میں کچھ کمی محسوس ہوتی ہے ، کلب کرکٹ سے کراچی کے کھلاڑی مستقبل کے جاوید میانداد اور ظہیر عباس بنیں گے ، کراچی کے کھلاڑیوں میں مستقبل کے کپتان بھی موجود ہیں۔ بعض اوقات دیکھنے میں آتا ہے کہ ڈومیسٹک، پی ایس ایل، قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلنے والے کھلاڑیوں میں مہارتوں کی کمی محسوس ہوتی ہے ، سینئر اور جونئیرکھلاڑی اگر اپنے تجربات کو باہمی طور پر شیئر کریں تو نوجوان کرکٹرز تجربات سے مستفید ہو کر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ کراچی کی تاجر برادری کھیلوں کے فروغ میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرے اور لیگ جیسے مقابلوں کی سرپرستی کرے تو ملک کو اچھا ٹیلنٹ میسر آسکتا ہے ۔کراچی پریمیئر لیگ کے سرپرست گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی پریمیئر لیگ وقت کی ضرورت ہے ، ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے کی بہترین مثال اولمپئین ارشد ندیم ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں