بجلی قیمتوں کو 9 سینٹ فی یونٹ تک کم کیاجائے ،وفاقی چیمبر

بجلی قیمتوں کو 9 سینٹ فی یونٹ تک کم کیاجائے ،وفاقی چیمبر

کراچی (آن لائن)وفاقی چیمبر کے نائب صدراورریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے بجلی کے بلند نرخوں اور آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر گفتگو کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں کو 9 سینٹ فی یونٹ تک کم کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے ۔

 ایف پی سی سی آئی کی سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انرجی کے کنوینر ملک خدا بخش کی جانب سے ریجنل آفس میں طلب کئے گئے کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ذکی اعجاز نے کہا کہ توانائی کی قیمتوں میں کمی سے معاشی ترقی کو تحریک مل سکتی ہے ، اس مقصد کیلئے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر دوبارہ مذاکرات کئے جاسکتے ہیں یا کاروبار اور صارفین کے لیے بجلی کی لاگت کو کم کرنے کے لئے متبادل حل تلاش کیے جا سکتے ہیں ۔اجلاس میں کمیٹی اراکین، کاروباری رہنماؤں اور ٹیکنوکریٹ نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر ملک میں توانائی کیلئے مہیا وسائل کے استعمال،نئے وسائل کی تلاش اورمختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں