انعامی کوپن کا جھانسہ دے کر نوسر باز خاتون سے 20 ہزار ہتھیا لئے

انعامی کوپن کا جھانسہ دے کر نوسر  باز خاتون سے 20 ہزار ہتھیا لئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)انعامی کوپن کا جھانسہ دے کر نوسر باز خاتون سے 20 ہزار روپے لے کر فرار ہوگئے ۔

تھانہ سمن اباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے محلہ سمن آباد کی رہائشی کومل نے پولیس کو بتایا کہ تین نامعلوم نوسر بازوں کی جانب سے انعامی کوپن اور الیکٹرانکس کا سامان فراہم کرنے کا جھانسہ دیتے ہوئے اس سے 20 ہزار روپے ہتھیالئے اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں