قومی ہاکی ٹیم کے 3 کھلاڑیوں نے یورپ میں سیاسی پناہ مانگ لی

قومی ہاکی ٹیم کے 3 کھلاڑیوں نے یورپ میں سیاسی پناہ مانگ لی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپئین رانا مجاہد نے انکشاف کیا ہے کہ ہاکی کے 3 قومی کھلاڑیوں اور فزیو نے یورپ میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے رانا مجاہد نے کہاکہ تین کھلاڑیوں اور فزیو پر تاحیات پابندی لگائی گئی ہے ، تینوں کھلاڑی اور ایک فزیو ٹیم کے ساتھ پولینڈ گئے اور وطن واپس نہیں آئے ، کھلاڑیوں مرتضیٰ یعقوب، احتشام اسلم اور عبدالرحمٰن کو ایشین چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے کیمپ میں مدعو کیا گیا اورتینوں نے لیٹر لکھ کر کیمپ میں آنے سے معذرت کی۔ اطلاع کے مطابق تینوں کھلاڑی بغیر این او سی کے بیرون ملک گئے لہذا کانگریس کی منظوری سے تینوں کھلاڑیوں اور فزیو وقاص پر تاحیات پابندی لگادی گئی ہے ۔سیکرٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ ہم ان کھلاڑیوں کے معاملے پر مزید کارروائی کیلئے وزارت داخلہ کو لیٹر لکھیں گے ، بیرون ملک جانے والے کھلاڑی اذلان شاہ کپ سے پہلے کراچی کے کیمپ کا حصہ تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں