تارکین کا راستہ روکنا اور انہیں واپس بھیجناسنگین گناہ ہے :پوپ فرانسس

تارکین کا راستہ روکنا اور انہیں واپس  بھیجناسنگین گناہ ہے :پوپ فرانسس

روم (اے ایف پی)پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ تارکین کا راستہ روکنا اور انہیں واپس بھیجناسنگین گناہ ہے۔۔

انہوں نے تنازعات، غربت، آفات یا ظلم و ستم سے بھاگنے والے لوگوں کیلئے زیادہ ہمدردی کا مطالبہ کیا ،پوپ فرانسس نے سامعین سے اپنے ہفتہ وار خطاب میں پابندی والے قوانین کو نرم کرنے پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے کہا بحیرہ روم قبرستان بن چکا ،ایسا نہیں ہونا چاہیے ،لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں ،بچوں ،خواتین اور نوجوانوں کو سمندر کی لہروں کے سپرد نہ کیا جائے بلکہ انہیں قانونی راستے فراہم کئے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں