انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملان کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملان کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لندن(سپورٹس ڈیسک )انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ،جارح مزاج کرکٹر ڈیوڈ ملان انگلینڈ کے اُن کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے انگلینڈ کیلئے تینوں فارمیٹ میں سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کررکھا ہے ۔

انگلش کرکٹر نے آخری مرتبہ 2023کے آئی سی سی ورلڈکپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، بعدازاں ٹیم سے ڈراپ کردیئے گئے ۔ڈیوڈ ملان نے 22 ٹیسٹ، 30 ون ڈے اور 62 ٹی20 میچ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، جس میں 4 ہزار 416 رنز بنائے ۔انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملان کیرئیر میں آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ ٹی20 بیٹر رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں