دوسرا ٹیسٹ کل سے شروع ، کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس

دوسرا  ٹیسٹ  کل  سے  شروع  ،  کھلاڑیوں  کی  بھرپور  پریکٹس

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے تین ستمبر تک پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔بنگلہ دیش کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔۔

 گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا ، ابرار احمد اور کامران غلام نے قومی ٹیسٹ سکواڈ کو جوائن کر لیا، دونوں کھلاڑیوں کو پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل بنگلہ دیش اے کیخلاف چار روزہ میچ کیلئے ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کیا گیاتھا۔فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے بھی پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کو دوبارہ جوائن کر لیا،وہ کراچی میں اپنے بیٹے کی ولادت کے سلسلے میں پہلے ٹیسٹ کے بعدپی سی بی سے اجازت لے کر گئے تھے ۔ آل رائونڈر عامر جمال کو بھی پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کیلئے دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے ،انکی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت فٹنس کلیئرنس سے مشروط رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں