غزہ :اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے ، 58 شہید،سینکڑوں زخمی

غزہ :اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے ، 58 شہید،سینکڑوں زخمی

غزہ( اے ایف پی ،رائٹرز)گزشتہ 24گھنٹوں میں غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں کم ازکم 58افراد شہید ،سینکڑوں زخمی ہو گئے ۔دوسری جانب مغربی کنارے میں اسرائیلی آپریشن،کم ازکم 12فلسطینی شہید ،50سے زائد زخمی ہو گئے ۔۔

صیہونی فوج نے جنین کیمپ، طولکرم اور طوباس پر شدید بمباری کی ۔اسرائیلی کے وحشیانہ حملوں کی اطلاع ملنے پر فلسطینی صدر محمود عباس دورہ سعودیہ مختصر کر کے ہنگامی طور پر وطن واپس پہنچ گئے ،قبل ازیں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور غزہ کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ادھر شام لبنان سرحد پر اسرائیلی بمباری ،اسلامی جہاد اور حزب اللہ کے 4ارکان شہید ہو گئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک کم ازکم 40ہزار534فلسطینی شہید ،93ہزار 778زخمی ہو چکے ۔ادھر یروشلم میونسپلٹی نے کہا ہے کہ غزہ سے ایک اور اسرائیلی یرغمالی فوجی کی باقیات ملی ہیں جسے اس کے اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا ۔امریکا نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد پر اسرائیلی آباد کاروں پر نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ آباد کاروں کیخلاف کارروائی کرے ۔ اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد ڈبلیو ایف پی نے غزہ میں عملے کی نقل و حرکت روک دی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں