ریما خان کیساتھ وائرل بچہ کزن کا نکلا

ریما خان کیساتھ وائرل بچہ کزن کا نکلا

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی فلم انڈسٹری کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی مقبول اداکارہ ریما خان اور نومولود بچے کی وائرل تصویر کا معمہ حل ہوگیا۔

ریما خان کے شوہر ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے کہاہے کہ یہ بچہ ریما خان کا نہیں بلکہ ان کی کزن کا بیٹا ہے۔ ریما خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں بلکہ یہ تمام خبریں بے بنیاد اور محض افواہیں ہیں۔ اگر مستقبل میں اُن کے اور ریما خان کے ہاں کوئی خوشخبری ہوئی تو وہ خود میڈیا کے سامنے اس کا اعلان کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں