ہمایوں سعید نے فردوس جمال کی تنقید پر خاموشی توڑ دی

ہمایوں سعید نے فردوس جمال کی تنقید پر خاموشی توڑ دی

کراچی(شوبزڈیسک)فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے میگا سٹار ہمایوں سعید نے سینئر اداکار فردوس جمال کی تنقید پر ردعمل دیدیا۔

 اداکار یاسر حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ مجھے ہمایوں سعید بہت پسند ہیں، وہ ہماری فلم انڈسٹری کے بڑے سٹار ہیں لیکن میری نظر میں فردوس جمال صاحب بھی کمال اداکار ہیں۔ اداکار نے شدید برہم ہوتے ہوئے کہا کہ ایک ہی بار فردوس جمال سے اشٹام پیپر پر لکھوا لیں کہ وہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں اور پھر اُنہیں بخش دیں۔ یاسر حسین کا یہ پیغام جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو وہیں ہمایوں سعید نے بھی یاسر حسین کی سٹوری اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہاں! یہ پیغام تمام میزبانوں کے لیے ہے۔ چند روز قبل ایک انٹرویو کے دوران فردوس جمال نے کہا تھا کہ میری نظر میں ہمایوں سعید ایک اچھے اداکار نہیں ہیں وہ اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں