ٹرمپ اور کملا ہیرس کا 10 ستمبر کو ٹی وی مباحثے پر اتفاق

ٹرمپ اور کملا ہیرس کا 10 ستمبر  کو ٹی وی مباحثے پر اتفاق

واشنگٹن(اے ایف پی)ریپبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ڈیمو کریٹس کی کملا ہیرس کے ساتھ 10 ستمبر کو ہونے والی بحث کے لیے متفق ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ میں کہا کہ حریفوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اے بی سی شو انہی اصولوں کے تحت چلے گا جو 27 جون کو سی این این پر ہونے والی بحث میں تھے ، کوئی سٹوڈیو سامعین نہیں ہوگا ، جب دوسرا بول رہا ہو تو ہر امیدوار کا مائیکروفون خاموش ہو جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں امیدواروں نے بحث کے لیے اپنی رضامندی کو واضح کر دیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں