بہترمعاشی اشاریے ،ماہرین کی شرح سود میں کمی کی پیش گوئی

بہترمعاشی اشاریے ،ماہرین کی شرح سود میں کمی کی پیش گوئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈٰسک)اسٹیٹ بینک کی جانب سے 12 ستمبر (جمعرات)کو شرح سود کا اعلان کیا جائیگا۔ماہرین نے مہنگائی میں کمی اور ۔

بہتر میکرو اکنامک اشاریوں کی وجہ سے شرح سود میں کمی پیش گوئی کردی ۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے اپنے پچھلے دو اجلاس میں مجموعی طور پر شرح میں 250 بیسس پوائنٹس کی کمی کی ہے ۔بروکریج ہاؤس عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ہم 150 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) کی کٹوتی کی توقع کررہے ہیں جس سے پالیسی ریٹ 18 فیصد پر آجائیگا جو آخری بار فروری 23 میں دیکھا گیا تھا۔جولائی میں مرکزی بینک کی ایم پی سی نے کلیدی پالیسی ریٹ کو 100 بی پی ایس کم کرکے 19.5 فیصد کردیا تھا۔ جے ایس گلوبل نے بھی اپنی رپورٹ میں اسی طرح کی رائے کا اظہارکیا۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سی ای او محمد سہیل نے بھی شرح سود میں 200 بی پی ایس کی کٹوتی کی توقع ظاہر کی ہے ۔اسماعیل اقبال سیکیورٹیز نے کہا کہ ماہانہ بنیادوں پر حقیقی شرحیں نمایاں طور پر مثبت رہی ہیں جس سے اسٹیٹ بینک کو شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش ملتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں