میٹا کا ڈیجیٹل سٹیزن شپ کے فروغ پر زور
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایشیاپیسفک ریجن کیلئے میٹا کے وائس پریذیڈنٹ پبلک پالیسی سائمن ملنر نے ایک پوڈ کاسٹ میں پاکستان میں جدت کی حمایت کیلئے۔
میٹا کے کام اور نوجوانوں میں ذمہ دار ڈیجیٹل سٹیزن شپ کے فروغ پر زور دیا ہے ۔پوڈکاسٹ میں میٹا کی مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں پاکستان میں موجود میٹا اے آئی اور بالخصوص اسلام آباد میں ڈویلپرز کیلئے میٹا Llama Pitchathon منعقد کی گئی۔ سائمن ملنر نے آن لائن کمیونٹی کی تشکیل میں میٹا کی کوششوں کا اشتراک کرتے ہوئے میٹا پلیٹ فارمز پر رسائی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے طریقے تجویز کیے ۔ انہوں نے گلوبل ٹیک گورننس میں مقامی شراکت داریوں اور موثر پالیسی سازی کے کردار پر بھی بات کی۔انہوں نے پاکستان کے تخلیق کاروں اور ڈویلپرز کی کمیونٹیز کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں معاونت کیلئے میٹا کے کردارکے عزم کا اعادہ کیا۔