چاول کی برآمد ات4ارب ڈالر تک پہنچنا کامیابی،گورنرسندھ

چاول کی برآمد ات4ارب ڈالر تک پہنچنا کامیابی،گورنرسندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ روان مالی سال چاول کی برآمد ات 4ارب ڈالر تک پہنچنا بہت بڑی کامیابی ہے ۔۔

 اس کامیابی میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا بڑا کلیدی کردار ہے جس نے کاشتکار، ٹریڈرز اور برآمد کنندگان کے درمیان ایک مضبوط بنیاد رکھ دی ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گورنرہاؤس میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایکسپورٹ ایوارڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ریپ کے چیئرمین چیلا رام کیولانی، ایکسپورٹ ریکوگنیشن کمیٹی کے کنوینرعبدالرحیم ،سینئر وائس چیئرمین حسیب علی خان، وائس چیئرمین حبیب الرحمن سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ گورنر نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن کے قیام کو 25 برس مکمل کرنے پر مبارک باد دیتاہوں، اس ضمن میں چاول ایکسپورٹرز کی حوصلہ افزائی کیلئے سالانہ ایکسپورٹ ایوارڈز قابل تحسین اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں ایکسپورٹ ایوارڈ وصول کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور زرمبادلہ کے اضافہ کیلئے ایسوسی ایشن کا کردار نہایت سودمند ثابت ہورہا ہے ۔گورنرسندھ نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے مسائل حل کیلئے وزارت کامرس اور اس شعبے کو صنعت کا درجہ دلانے کیلئے وزیراعظم سے بات کروں گا۔ گورنرسندھ نے ایسوسی ایشن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیلئے گورنر ہاؤس میں سیل بنانے کا اعلان بھی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں