پاکستان نے پانچویں بار ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے پانچویں بار ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) لفظوں کے کھیل سکریبل میں پاکستان نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا اور ریکارڈ پانچویں مرتبہ ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔

سری لنکا میں منعقدہ چیمپئن شپ میں پاکستان کے عفان سلمان نے ورلڈ یوتھ سکریبل ٹائٹل اپنے نام کیا۔16 سالہ عفان سلمان نے 23 میں سے 19 گیمز میں اپنے حریفوں کومات دی۔واضح رہے کہ پاکستان 5 مرتبہ ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ جیتنے والا دنیا کا پہلا ملک ہے جبکہ چیمپئن شپ میں دنیا کے 138 پلیئرز شریک تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں