بچپن میں زیادتی ہوتی رہی بولنے کی ہمت نہ تھی:عدیل ہاشمی
لاہور(شوبزڈیسک)اداکار عدیل ہاشمی نے انکشاف کیا کہ جب میں ساتویں جماعت میں تھا تو مجھے اپنے ہی سکول میں اپنے سے بڑے لڑکوں کی جانب سے جنسی زیادتی کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ سلسلہ کئی سال تک جاری رہا، مگر میں کسی کو بھی یہ بات بتانے کی ہمت نہ کر سکا، اُس وقت خاموشی میری مجبوری بن گئی تھی کیونکہ مجھے نہ یہ معلوم تھا کہ اس بارے میں کس سے بات کرنی ہے اور نہ ہی یہ سکھایا گیا تھا کہ ایسے معاملات میں آواز کیسے اٹھائی جاتی ہے۔