حادثے کے بعد زندہ اور محفوظ ہوں : نورا فتحی
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور اداکارہ نورا فتحی نے ممبئی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے بعد انسٹاگرام پر جاری کردہ سٹوریز میں۔۔۔
مداحوں سے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک حادثے کے دوران میرا سر گاڑی کی کھڑکی سے ٹکرا گیا تھا، اس زور دار جھٹکے کے باعث مجھے اب بھی سر میں درد محسوس ہو رہا ہے۔ اس کے باوجود میں زندہ اور محفوظ ہوں، اس کا شکر ہے، الحمد للّٰہ۔