حیدرآباد میں دولہے کو نوٹوں کا کئی میٹر لمبا ہار پہنادیا گیا

حیدرآباد میں دولہے کو نوٹوں کا کئی میٹر لمبا ہار پہنادیا گیا

لاہور(نیٹ نیوز)حیدرآباد کے علاقے لیاقت کالونی میں ایک شادی کی تقریب سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ بارات کے دوران دولہے شہریار کو کئی میٹر طویل نوٹوں کا ہار پہنایا گیا، جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

اس بارات کو مزید منفرد بنانے والی بات یہ تھی کہ بارات میں شامل تمام افراد نے ایک جیسے لباس بھی پہن رکھے تھے ، جس سے پورا ہجوم نہایت منظم، دلکش اور یادگار نظر آیا۔دولہے کے گلے میں ڈالے گئے اس غیر معمولی کرنسی ہار اور باراتیوں کے ہم رنگ لباس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا، جس کے بعد تقریب کی ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا شہریار اپنے دوستوں کے اس شاندار اور مہنگے تحفے پر بے حد خوش دکھائی دے رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں