امریکا : چھاپے گئے آخری تین سینٹ 8 لاکھ ڈالر میں نیلام
نیویارک(نیٹ نیوز)گزشتہ ماہ نومبر میں امریکی حکومت کی جانب سے بند کی گئی سِکّوں کی پیداوار کے بعد چھاپے گئے آخری سِکّے لاکھوں ڈالر میں نیلام کر دیے گئے۔
امریکی مِنٹ (محکمہ خزانہ کا ایک بیورو) نے اسٹیکس باورز گیلریز میں جمعرات کو ہونے والے آکشن میں 232 تین سینٹ کے سیٹ 1 کروڑ 67 لاکھ 60 ہزار ڈالر میں فروخت کیے گئے ۔232 واں سیٹ (جس میں چھاپے گئے آخری تین سینٹ تھے) آٹھ لاکھ ڈالر کی خطیر رقم میں نیلام ہوئے۔ سکے خریدنے والے کو تین ڈائیز بھی دی گئیں جن سے یہ سِکّے چھاپے گئے تھے۔ اسٹیکس باورز کے ایک عہدے دار جان کریلژوک نے اس متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی نیلامی تھی جس میں اشیاء کی مارکیٹ ویلیو کا آپ کو تب تک علم نہیں ہوتا جب تک لوگ اس کی بولی نہ لگائیں۔