ماہرین فلکیات نے لیموں کی شکل کا سیارہ دریافت کرلیا
نیویارک(نیٹ نیوز)ماہرینِ فلکیات نے ناسا کی جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ کی مدد سے ایک ستاروی نظام میں لیموں کی شکل کا انوکھا سیارہ دریافت کرلیا۔
سائنس دانوں کے مطابق یہ سیارہ اتنا عجیب ہے کہ یہ ستاروں اور سیاروں کے درمیان فرق دھندلا کر سکتا ہے ۔رواں ہفتے ‘دی آسٹروفزیکل جرنل لیٹرز’ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں پیش کی گئی دریافت کو یونیورسٹی آف شیکاگو کے سائنس دانوں نے PSR J2322-2650b کا نام دیا۔ یہ سیارہ اپنے مرکزی سیارے سے 10 لاکھ میل کے فاصلے پر گھومتا ہے (زمین اور سورج کے درمیان فاصلے سے تقریباً 100 گُنا کم) اور اس کا ایک سال 7.8 گھنٹے کا ہے ۔لیموں نما سیارے کا مرکزی ستارہ ایک پلسر ہے (تیزی سے گھومنے والا نیوٹرون ستارہ جس کی شدید کششِ ثقل وجہ سے سیارے کی شکل بیضوی ہوگئی ہے)۔