پرواز میں حیران کُن واقعہ، مردہ خاتون کو سوار کروا دیا گیا
لندن(نیٹ نیوز)برطانوی خاندان نے مبینہ طور پر مردہ دادی کو وہیل چیئر پر بٹھا کر پرواز میں سوار کرا دیا۔
سپین سے برطانیہ جانے والی ایک ایزی جیٹ کی پرواز اُس وقت شدید ہنگامے اور طویل تاخیر کا شکار ہوگئی جب ایک 89 سالہ خاتون کی موت کا واقعہ سامنے آیا۔ مسافروں کے مطابق ایک برطانوی خاندان نے اپنی بزرگ رشتے دار کو وہیل چیئر پر بٹھا کر جہاز میں سوار کیا اور عملے کو بتایا کہ وہ بیمار ہیں اور سو رہی ہیں، تاہم بعد میں خاتون کو مردہ قرار دے دیا گیا۔یہ واقعہ سپین کے شہر مالاگا سے لندن کے گیٹ وِک ایئرپورٹ جانے والی پرواز میں پیش آیا، طیارے کو فوری طور پر واپس ٹرمینل لے جایا گیا، جہاں طبی عملے نے خاتون کو مردہ قرار دے دیا، اس واقعے کے باعث پرواز تقریباً 12 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔