میں نے کہا تھا نہ مودی کے حامیوں کو آگ لگ جائے گی:دھرو راٹھی
لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی یوٹیوبر و کونٹینٹ کری ایٹر دھرو راٹھی نے بالی ووڈ کی فلم دھریندر کو بے نقاب کرنے کے بعد کہا ہے کہ ویڈیو بنانے سے قبل میں نے کہا تھا نہ انہیں آگ لگ جائے گی۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں دھرو راٹھی نے کہا کہ یہ سب کچھ میری توقع کے عین مطابق ہوا ہے، پورے گودی سسٹم میں آگ لگ گئی ہے۔ میں نے ویڈیو میں اپنا کمنٹ سیکشن بھی بند کردیا ہے، صرف سبسکرائبر ہی اس پر تبصرہ کرسکتے ہیں۔