کراچی چیمبر میں مخصوص گروپ کی اجارہ داری قائم ہے ،شرجیل گوپلانی
کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی چیمبر میں بزنس مین الائنس منتخب ہوگئی تو کراچی کے عام تاجر کو بھی بین الاقوامی طور پر اپنے کاروبار کو بہتر کرنے کی رسائی ملے گی۔
کراچی چیمبر میں ایک مخصوص گروپ کی اجارہ داری قائم ہے ، وہ ہمیشہ اپنے من پسند لوگوں کے لیے کام کرتے ہیں جبکہ انہوں نے کبھی تمام تاجروں کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار بزنس مین الائنس کے رہنما اور امیدوار برائے منیجنگ کمیٹی شرجیل گوپلانی نے ایک بیان میں کیا۔ واضح رہے کہ شرجیل گوپلانی ان دنوں کینیڈا ووڈ شو میں شرکت کے لیے گئے ہوئے ہیں۔