بھاری بجلی بلوں سے تاجربرادری شدید پریشان،خواجہ محبوب

بھاری بجلی بلوں سے تاجربرادری شدید پریشان،خواجہ محبوب

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے نئی مانیٹری پالیسی میں بزنس کمیونٹی کو ریلیف دیا جائے ۔

اچھی مانیٹری پالیسی ہونی چاہیے تاکہ انڈسٹری کو چلا سکیں۔بجلی کے بڑھتے بلوں کی وجہ سے تاجر برادری پریشان ہے ۔مرکزی صدر پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب الرحمن نے کہا ہم 150 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) کی کٹوتی کی توقع کررہے ہیں جس سے پالیسی ریٹ 18 فیصد پر آجائیگا ۔ اگست 2024 میں افراط زر کی شرح سالانہ بنیاد پر 9.6 فیصد رہی جو جولائی 2024 کے مقابلے میں کم ہے جب یہ 11.1 فیصد تھی۔پی بی ایف کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک ہونے والی کمی کے باعث پاکستان کے تیل کے درآمدی بل میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوگی اور جس سے نہ صرف زرمبادلہ ذخائر کو استحکام ملے گا بلکہ بروقت بین الاقوامی ادائیگیوں میں مدد ملے گی جس کے مثبت اثرات جلد معیشت پر بھی اثر انداز ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں