ویزا کا1لنک کے ساتھ اہم شراکت داری
کراچی(بزنس ڈیسک)ڈیجیٹل ادائیگیوں کے عالمی لیڈرVisa (NYSE:V) نے پاکستان میں ملک کے سب سے بڑے پیمنٹ سروس پرووائیڈر،آپریٹر اور ۔
ادائیگی سسٹم1 لنک کے ساتھ شراکت داری پر دستخط کیے ہیں۔ تقریب میں اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر سلیم اللہ اور ڈیجیٹل فنانشل سروسز گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب سید سہیل جواد نے ویزااور ون لنک ٹیم کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ شرکت کی۔یہ شراکت داری 1 لنک نیٹ ورک میں Visa Alias Directory سروس کی انٹیگریشن کو سہل بناتی ہے ،جس کا مقصد آنے والی ترسیلات کو سادہ،صارف کے تجربے کو بہتر بنانا اور حساس پیمنٹ کریڈنشل معلومات کا تحفظ کرنا ہے ۔ویزا کی سینئر وائس پریذیڈنٹ اور گروپ کنٹری منیجر برائے شمالی افریقہ، لیونٹ اور پاکستان (NALP) ریجن،لیلیٰ سرہان نے کہا کہ 1 لنک کے ساتھ Visa کی شراکت داری پاکستان کے اندر مالیاتی ہمہ گیری کا راستہ کھولنے اور کم مراعات یافتہ کمیونیٹیز کے لیے مالی خدمات وسیع کرنے کے ہمارے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتی ہے ۔نجیب اگراوالا، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، 1 لنک، نے تعاون کے بارے میں اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے ، اس کی رفتار، سیکورٹی، اور اندرون ملک ترسیلات زر تک بہتر رسائی کو اجاگر کیا۔