مہنگائی کم کرنے کیلئے حکومتی کاوشیں قابل ستائش،پی ایچ ایم اے

مہنگائی کم کرنے کیلئے حکومتی کاوشیں قابل ستائش،پی ایچ ایم اے

کراچی (این این آئی)پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم اے )کے مرکزی چیئرمین سید ناہد عباس نے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 گورنر اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا کہ وہ قومی مفاد میں ایکسپورٹ اور انڈسٹری کے فروغ کی خاطر مہنگائی کی شرح میں 9.6 فیصد تک کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ڈسکاؤنٹ ریٹ کو بھی سنگل ڈیجٹ تک کم کر ے ۔ مہنگائی کی شرح کو کم کرنے کیلئے حکومتی کاوشیں قابل ستائش ہیں تاہم شرح سود میں بھی سنگل ڈیجٹ تک کمی ایکسپورٹ کے فروغ کے لئے ناگزیر ہے ۔ پی ایچ ایم اے کے چیئرمین نے واضح کیا کہ برآمدی صنعتوں کے ساتھ ساتھ کاروباری حلقوں کو معاشی چیلنجوں کے پس منظر میں شدید مالی مشکلات اور لیکویڈیٹی کی کمی کا سامنا ہے ۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ حکام پر زور دیا کہ برآمدات قومی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے اہم ترین لائف لائن ہیں، اسی طرح اسے ہمہ گیر تعاون اور سہولت کے ساتھ ترجیح دی جانی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں