جاپان کا پاکستا ن کو بزنس پالیسی میں تسلسل لانے کا مشورہ

جاپان کا پاکستا ن کو بزنس پالیسی میں تسلسل لانے کا مشورہ

کراچی (این این آئی)پاکستان جاپان بزنس فورم کے زیر اہتمام’’ایکسپورٹ ٹو جاپان سیمینار‘‘منعقد کیا گیا۔

ٹڈاپ کے چیف ایگزیکٹو اور بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والامہمان خصوصی تھے ۔ایکسپورٹ ٹو جاپان سیمینار میں جاپان کے سفیر وادا مستوہیرو ، کراچی میں تعینات جاپانی قونصل جنرل ہوتاری مسارو، چیئرمین پاکستان جاپان بزنس فورم مرتضیٰ مانڈی والا،سینئر وائس چیئرمین پاکستان جاپان بزنس فورم اٹارو ناکامورا ،بورڈ آف انوسٹمنٹ کے اعزازی ایڈوائزر اور پاکستان جاپان بزنس فورم کے وائس چیئرمین سیدفیروز عالم شاہ ،جیٹ رو،جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا)، جاپان کے اعزازی قونصل جنرل برائے بلوچستان سید ندیم عالم شاہ، کراچی چیمبر ،کاٹی،پاکستان میں بزنس کرنے والی جاپانی کمپنیوں مسٹو بیشی کارپوریشن،ایتوچو کارپوریشن، ماروبینی کارپریشن ، سومی ٹومو کارپوریشن کے نمائندوں سمیت پاکستانی بزنس مینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ زبیر موتی والانے کہا کہ پاکستان دنیا میں کپاس پیدا کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے لہٰذاہم جاپان کی کاٹن کی مانگ پوری کرنے کی پھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔جاپانی سفیر وادا مستوہیرو نے کہا کہ پاکستان جاپان کو گارمنٹس اور زرعی اجناس برآمد کرتا ہے ، اچھے معیار کے آم کی جاپان میں مارکیٹ ہے ، پاکستانی حکومت اپنی بزنس پالیسی میں تسلسل لاکر جاپان کی مارکیٹ سے فائدہ اُٹھا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں