آئی ٹی مارکیٹ میں ترقی،کاروبار کی وسیع گنجائش،ثاقب احمد
کراچی (این این آئی)پاکستان افغانستان، عراق اور بحرین میں سافٹ وییئر کمپنی ایس اے پی کے ڈائریکٹر ثاقب احمد نے صحافیوں سے بات چیت میں۔
کہا کہ معیشت کیلئے مشکل وقت گزر گیا ہے ۔ پاکستان میں مارکیٹ تیزی سے ترقی کررہی ہے ۔ پاکستان میں اس وقت ترقی کے بہت زیادہ مواقع نظر آرہے ہیں جو کمپنیاں ملک چھوڑ کر جارہی ہیں وہ اپنے مسائل کی وجہ سے جاری ہیں۔ ملک کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مارکیٹ میں ترقی اور کاروبار کی بہت گنجائش موجود ہے ۔ پاکستان میں فائر وال کے نفاذ اور انٹر نیٹ کیسست ہونے سے ایس اے پی کے سسٹمز پر پڑنے والے اثرات کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ثاقب احمد کا کہنا تھاکہ پاکستان میں اس وقت بھی انٹر نیٹ کی رفتار افریقی ملکوں سے بہتر ہے ۔ فائر وال یا انٹرنیٹ سست ہونے سے کوئی کلائنٹ متاثر نہیں ہوا کیونکہ سافٹ ویئر سسٹم بہت کم انٹرنیٹ بینڈورتھ پر کام کرتا ہے ۔ پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن پر بات کرتے ہوئے ثاقب احمد کا کہنا تھا کہ حکومت میں ہی نہیں بلکہ کاروبار میں چند سال پہلے تک سافٹ ویئر کی اہمیت ثانوی تھی مگر اب اس کی حیثیت مرکزی ہوگئی ہے اور اب حکومت اور سیٹھ ادارے بھی سافٹ ویئرز اور سسٹم حاصل کررہے ہیں جس سے ان کے کاروبار کو توسیع مل رہی ہے اور خدمات کی فراہمی بہتر ہورہی ہے ۔ اس کے علاوہ ڈیجٹلائزیشن سے شفافیت کو بھی تقویت ملتی ہے ۔مصنوعی ذہانت یا اے آئی سے متعلق یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ اس سے بڑے پیمانے پر بے روز گاری ہوگی۔ مگر حقیقت اس سے مختلف ہے مصنوعی ذہانت سے بہت سے موجودہ ملازمتیں ختم ہونگی مگر جتنی ملازمتیں ختم ہونگی اس سے دگنی ملازمتوں کے مواقع پیدا بھی ہونگے۔
آئی ٹی مارکیٹ