یورپی یونین سے ترسیلات زرمیں 27فیصد اضافہ

یورپی یونین سے ترسیلات زرمیں 27فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر27فیصدکی نموریکارڈکی گئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی اوراگست میں یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 727ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جو27فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 574ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ اگست میں یورپی یونین کے رکن ممالک سے ترسیلات زرکاحجم 376ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 29فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ سال اگست میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 291ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں