اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس

 اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس

کراچی (بزنس رپورٹر )مسلسل تین ماہ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں رہنے کے بعد سرپلس ہوگیا ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 81 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران کرنٹ اکاونٹ خسارہ 17 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 89.30 کروڑ ڈالر رہا تھا۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس رہاجبکہ جولائی 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 24.60 کروڑ ڈالر تھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 15.20 کروڑ ڈالر تھا۔ اگست 2023 کے مقابلے اگست 2024 میں ترسیلات زر میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق اگست 2024 میں ترسیلات زر 2.90 ارب ڈالر آنے کی وجہ سے کرنٹ اکاونٹ پر دباو کم ہوا ہے ،ل۔رواں مالی سال پہلے 2 ماہ میں ترسیلات زر میں 44 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں