صنعتی پالیسی کا نفاذ روزگار کے مزید مواقع پیداکریگا،دھاریجو

 صنعتی پالیسی کا نفاذ روزگار کے مزید مواقع پیداکریگا،دھاریجو

کراچی(آئی این پی )سندھ حکومت نے صنعتی پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے اور اسے منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔

صنعتی پالیسی کو معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ان پٹ سے حتمی شکل دی گئی ہے ۔ محکمہ صنعت سندھ کے ترجمان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ یہ پالیسی خطے میں صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے صوبائی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرے گی۔وزیر صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو نے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پالیسی پر بڑے پیمانے پر کام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھرتے ہوئے صنعتی اور کاروباری منظرنامے کے پیش نظر یہ پالیسی ضروری تھی،اس پالیسی کے نفاذ کے بعد صوبائی معیشت میں بہتری، روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے اور قومی معیشت میں استحکام کی توقع ہے ۔ ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ پالیسی کا مقصد صنعتوں کی حالت کو بہتر بنانا ہے ، نئے صنعتی زونز کے قیام پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔اس میں خالی صنعتی پلاٹوں، غیر قانونی طور پر تجارتی استعمال میں تبدیل ہونے والے اور دستاویزات کے مسائل کی وجہ سے رکے ہوئے پلاٹوں کی نشاندہی کرنے کی دفعات بھی شامل ہیں۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں