ڈالر کی قدر میں کمی ،تولہ سونا600روپے مہنگا
کراچی (بزنس ڈیسک)انٹر بینک میں بدھ کوروپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ۔
ادھرگزشتہ 4 سیشن میں کمی کے بعدسونا بھی مہنگا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر6 پیسے کی کمی سے 277.64روپے کاہوگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر4پیسے مہنگا ہوکر279.88روپے پرجاپہنچا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کے اضافے سے 2,653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونا 515 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے پر جاپہنچا۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔